28 دسمبر 2011 - 20:30

اسلام آباد… وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے ملک میں گیس ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

ابنا: اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جنوری کا مہینہ سخت ثابت ہو گا۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچیس سال میں او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے ایک بھی رگ نہیں خریدی جبکہ 2 ارب ڈالر رگز اور ڈیٹا پروسینسگ ایکوٴپمنٹس کے کرائے کی مد میں ادا کیئے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے صحافیوں کو بتایا او جی ڈی سی ایل کوہدایات کی گئی ہے کہ وہ ہر سال دو رگز اور ڈیٹا پروسیسنگ ایکوپمنٹ خریدے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ترکمانستان سے گیس پائپ لائن منصوبے کی ٹرانزٹ فیس طے کرنے کیلئے 24جنوری کو نئی دہلی میں بات چیت کی جائے گی۔  .......

/169